محسن

( مُحْسِن )
{ مُح + سِن }
( عربی )

تفصیلات


حسن  اِحْسان  مُحْسِن

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مُحْسِنِین [مُح + سِنِین]
جمع استثنائی   : مُحْسِنات [مُح + سِنات]
جمع غیر ندائی   : مُحْسِنوں [مُح + سِنوں (و مجہول)]
١ - احسان کرنے والا، بھلائی کرنے والا، سخی، فیاض۔
 سلام اُن پر کہ جملہ خیر کے فاعل وہی ہیں وہ محسن بھی ہیں، روح القسط بھی عادل وہی ہیں      ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ سلام، ١٢٩ )
٢ - مربیّ، سرپرست، مدد کرنے والا۔
"سرسید احمد خاں اردو میں زبان کے بڑے محسن تھے۔"      ( ١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٢٦ )