اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو "تاریخ سلطنت روما" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ وہ کیا ذرائع ہیں جن سے سچے فن اور 'ڈھونگ' میں امتیاز کیا جا سکے۔"
( ١٩٧٣ء، نئی تنقید، ٣٨٨ )
٢ - دکھاوا
"جہاں رسم یا عادت یا تن آسانی ان کی ظاہری اطاعت کو بھی بس ایک بے حقیقت ڈھونگ سا بنا دیں تو یہ انھیں زندہ کرنے، انھیں زندہ رکھنے میں اپنی ساری قوت صرف کر دے۔"١٩٤٦ء، تعلیمی خطبات، ٢٦
٣ - ڈھچر، ڈھانچا، طرز۔
"اصلی اصول یعنی اعیان کی آزادانہ اور مشترکہ حکومت کا ڈھونگ کسی نہ کسی حد تک تین صدی تک بنا رہا۔"
( ١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت روما، ٤٨ )