اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "مخزن اپریل" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : ڈِیزائِنوں [ڈی + زا + اِنوں (و مجہول)]
١ - ہیئت، شکل و صورت۔
"میں نے تفصیل سے سمجھایا کہ کمپیوٹر کے لیے ڈیزائین کی ضروریات کیا ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٢٢ )
٢ - خاکہ، نقشہ، خطوط کی وضع۔
"انیس اپنے قصے کو بڑی خوبصورتی سے نقطۂ عروج تک لے جاتے ہیں۔ چونکہ ہر مرثیہ واقعۂ کربلا کے کسی ایک سانحے سے تعلق رکھتا ہے اس لیے ان مرثیوں میں کسی حد تک وحدت زمانی اور وحدت مکانی کے ساتھ وحدت عمل بھی پیدا ہو گئی ہے یہ وحدتیں قصے کے ڈیزاسن میں سادگی پیدا کرنے کے علاوہ تاثیر کے حق میں مفید سمجھی جاتی ہیں۔"
( ١٩٧١ء، نکتۂ راز، ٢٤٩ )
٣ - منصوبہ، تدبیر۔
"اس کے دماغ میں مرد کو قتل کرنے کے ڈیزائن بھرے تھے۔"
( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٩ )