اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تصویر، شبیہ، مورت، مورتی، چترام، روپ، پیکر، فوٹو، عکس۔
ہر چند طواف اچھا ہے کعبہ کے حرم کا دل سے نہ مٹا نقشہ مگر دیر و صنم کا (زکی)
٢ - صورت، شکل، چہرا مہرا، روپ، سروپ۔
٣ - ڈول، ساخت، تراش خراش، بناوٹ، ترکیب، اسلوب، تناسب۔
ہم سمجھتے تھے کہ جنت میں لگے گا کیا جی بارے کچھ اس میں تو نقشہ ترے گھر کا نکلا (برق)
٤ - طرز و انداز، سج دھج، قطع وضع
جن نے دیکھا ہے تری جلوہ گری کا نقشہ اس کو بھاتا ہے کب اے یار پری کا نقشہ (صادق)
٥ - خط و خال، حلیہ، چہرے کی خوشنمائی۔
کھینچ صورت نہ اس کی صورت گر اس کی صورت کا اور ہے نقشہ (ظفر)
٦ - سطح زمین کا روپ، ہیئت زمین، دنیا کی تصویر، دنیا کی ہیئت، میپ۔
٧ - نمونہ، مثال، نظیر، چربہ، خاکہ، فارسی بیرنگ، وہ صحفہ یا تختہ جس پر مکانات کی صورت کھنچی ہوئی ہو جیسے عمارت کا نقشہ مکان کا وہ نقشہ جو بننے سے پہلے معار بناتا ہے۔
٩ - خانے کھنچا ہوا کاغذ، رول کھنچا ہوا کاغذ۔
دل کے آتے ہی یہ نقشہ ہو گیا کیا بتاؤں دوستو کیا ہو گیا (نسیم دہلوی)
١٠ - درگت، برادرجہ، برالکھا، حال بد۔
١١ - طور، طریق، ڈھنگ، وضع، طرح، ڈھب، موقع۔
١٢ - فہرست، فرد، قبض الوصول، فرد تنخواہ، فرد یا یادداشت دفتر، فہرست اسما، اسم نویسی، فوج کی اسم نویسی، ناموں کا رجسٹر، اسم نامہ، کسی محکمہ کے تنخواہ داروں یا ملازموں کی فہرست۔
١٣ - رونہ، چالان، مال کی خانہ پری۔