محب

( مُحِب )
{ مُحِب }
( عربی )

تفصیلات


حبب  حُب  مُحِب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ہوا۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : مُحِبَّان [مُحِب + بَان]
١ - چاہنے والا، محبت کرنے والا، یار، دوست، مشفق۔
"پس عالم جمال اللہ ہے اور اللہ اپنے ہی جمال کا محب ہے۔"      ( ١٩٩٢ء، نگار، کراچی، جولائی، ٦٣ )
٢ - [ تصوف ]  صاحب محبت کو کہتے ہیں عام اس سے کہ طلب اوس کی مقارن اس پایہ کی ہو یا نہ ہو۔ (مصباح التعرف)