متوازن

( مُتَوازِن )
{ مُتَوا + زِن }
( عربی )

تفصیلات


وزن  تَوازُن  مُتَوازِن

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو"مضامین رشید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وزن میں برابر، جس میں توازن ہو، معتدل، موزوں، متناسب۔
"پرنٹ میڈیا کے لیے ایک متوازن، مربوط اور قومی امنگوں سے مطابقت رکھنے والی پالیسی تشکیل دیجیے۔"      ( ١٩٩٧ء، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٦ )
٢ - [ مجازا ]  ہموار، پرسکون۔
"میاں بیوی کی زندگی نہایت خوش باش اور متوازن تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٣٩ )