مناسب

( مُناسِب )
{ مُنا + سِب }
( عربی )

تفصیلات


نسب  مُناسِب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مُناسِبات [مُنا + سِبات]
١ - نسبت رکھنے والا، مشابہ، (مجازاً) موزوں، لائق، شایاں، زیبا، لازم، روا، جائز، ٹھیک، معقول، درست۔
"دراصل میں نے آپ لوگوں کو اسی ہے یہاں آنے کی زحمت دی ہے کہ مجھے اس ڈرامے کا کوئی مناسب انجام بتائیں۔"      ( ١٩٩١ء، پلٹی ہوئی آواز، ١٥٥ )