رول[1]

( رول[1] )
{ رول (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Role  رول

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رولْز [رولْز (و مجہول)]
١ - کردار، (عموماً) ایکٹر کا پارٹ۔
"احسان صاحب کی بیگم . عموماً کامیڈین کے ساتھ دھول دھپوں کے سین میں رول کیا کرتی تھیں۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٧١ )
٢ - کام، کار منصبی، کارکردگی، فرض۔
"قدرت نے مجھے اس رول کے لیے شاید بچا کے رکھا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٥٧ )