کاج

( کاج )
{ کاج }
( سنسکرت )

تفصیلات


کاچ  کاج

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "کرنیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کاجوں [کا + جوں (واؤ مجہول)]
١ - (کرتے، قمیض، کوٹ، شلوکہ وغیرہ میں) بنایا ہوا سوراخ جس میں بٹن پھنساتے ہیں۔
"بندوق نیچی کی اور خالی لبادہ کے بٹن کو کاج میں پھنساتے ہوئے بولا اب تم میں سے کون بولے گا آگے۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٣١ )
٢ - سوراخ (لکڑی وغیرہ ٹھوکی جانے کے لیے) چول وغیرہ۔
"تختہ کے ہر شکن زدہ حصے میں چار کاج بنا لیے جائیں۔"      ( ١٩٤٧ء، حرفتی کام، ١٥٥ )
  • Work
  • action
  • occupation
  • business
  • an affair;  a feast
  • an entertainment (esp. one given on the death of an old person)