پاکیزگی

( پاکِیزْگی )
{ پا + کِیز + گی }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صفائی، ستھرائی، پاک ہونے کی حالت، طہارت۔
"اور یہ ثابت کریں کہ اس کے ادب و شعر میں نہ تو عمق ہے نہ پاکیزگی۔"      ( ١٩٣٢ء، سیف و سبو، ٨ )