اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ظاہری اور باطنی نجاست سے دوری، پاکی، نظافت۔
"ہماری کوئی عبادت بغیر پاکیزگی اور طہارت کے قبول نہیں ہو سکتی۔"
( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٤٧١ )
٢ - [ شرع ] وضو، غسل اور آبدست اور استنجا جس سے نجاست دور ہوتی ہے۔
"ابھی ان کا جن طہارت کے لوٹے میں سے آدھا ہی نکلنے پاتا کہ فرخندہ . واپس آجاتی۔"
( ١٩٤٧ء، زندگی نقاب چہرے، ٦١ )
٣ - صفائی، ستھرائی، پاکیزگی؛ (مجازاً) سلیقہ، تمیز۔
"اللہ کے رسول اللہ علیہ وسلم طہارت اور پاکیزگی کو بہت پسند فرماتے تھے۔"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٤٩ )
٤ - بزرگی، تقدس؛ حرمت، برگزیدگی۔
"یہ تقدیس اور طہارت کچھ بھی نہیں، وہ تو ایک چوراہے پر کھڑی ہے۔"
( ١٩٨٠ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ٢٠٤ )