عفت

( عِفَّت )
{ عِف + فَت }
( عربی )

تفصیلات


عفف  عِفَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلش عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - پرہیز گاری، پارسائی، پاک دامنی۔
"ان کے شوہر نامدار نے ماضی میں اپنی عفّت بچا کر رکھی تھی کہ نہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ١٧٨ )
٢ - [ علم الاخلاق ]  قوتِ شہویہ کا اعتدال اور تہذیب، توازن۔
"یہی چاروں چیزوں یعنی حکمت، شجاعت، عفت اور عدالت اصول اخلاق میں داخل ہیں۔"      ( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٢٥٧:١ )
  • Abstinence
  • continence
  • chastity
  • virtue
  • purity
  • modesty
  • decency