سر ورق
فہر ستِ الفاظ
مفصل تلاش
اردو فونٹ
تجاویز و آرا
تلاش
قرین
(
قَرِین
)
{ قَرِین }
(
عربی
)
تفصیلات
عربی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ ١٧٨٢ء کو "دیوان محبت" میں مستعمل ملتا ہے۔
معانی
مرکبات
انگریزی ترجمہ
صفت ذاتی
صفت ذاتی
١ - پاس، نزدیک، قریب۔
تو سنے دل کی صدا تو ہے شہ رگ کے قریں ( ١٩٧١ء، زاد سفر، باقی صدیقی، ٥٧ )
٢ - ملا ہوا، ملحق۔
"میں اسے اپنی طرف منسوب کرنا جائز و قرین دیانت نہیں سمجھتا"۔ ( ١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٥ )
٣ - مثل، مانند (عموماً فارسی مرکبات میں)۔
گریہ آفت قریں کو مدعا سے کیا غرض ناز حسرت نشاں کو کام کیا تاثیر سے ( ١٩٥٠ء، ترانہ وحشت، ١٠٣ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہم نشیں، دوست۔
مے پی کے سونا ہے تجھے زیر زمیں دشمن نہ وہاں دوست نہ مونس نہ قریں ( ١٩٨٥ء، دستِ زر افشاں، ٩٦ )
قرین انصاف
(عربی)
قرین مصلحت
(عربی)
قرین صواب
(عربی)
قرین قیاس
(عربی)
قرین حکمت
(عربی)
قرین عقل
(عربی)
a friend; an equal; a contemporary
فیس بک
گوگل پلس
ٹوئٹر