جن

( جِن )
{ جِن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان کا لفظ ہے جوکہ اردو میں داخل ہوا۔ اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : پَرِی [پَرِی]
جمع   : جِنَّات [جِن + نَات]
جمع استثنائی   : جِنَّہ [جِن + نہ]
جمع غیر ندائی   : اَجِنَّہ [اَجِن + نَہ]
١ - (لفظاً) پوشیدہ، چھپا ہوا، (مجازاً) ایک مخلوق انسانوں سے مختلف جس کا ذکر قرآن میں کئی جگہوں پر آیا ہے۔
"اور ہم نے پھیلا رکھے ہیں دوزخ کے واسطے بہت جن اور آدمی"۔     "از قسم جنات جو نیک ہیں وہ فرشتے کہلاتے ہیں اور بدوں کو جن کہتے ہیں"۔      ( ١٧٩٠ء، قرآنِ مجید (ترجمہ)، عبدالقادر، ١٦١ )( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٤:١ )
٢ - ضدی آدمی، ہٹیلا یا سرکش آدمی۔
 ذرا سی بات میں اے جان جن نہیں بنتے بشر سے ملتے ہیں آفاق میں بشر کی طرح
  • One of the Genii
  • a male fairy;  an elf;  a spirit;  a demon;  (fig.) a headstrong person;  a determined or resolute person