حرف جار ( واحد )
١ - میں، اندر، بیچ، جیسے : درپردہ، درحقیقت وغیرہ۔
زنار شکار و سجہ در دام مے خانے کی شب کنشت کی شام
( ١٩٥٥ء، نبضِ دوراں، ٦٦ )
٢ - کثرت کے موقع پر جیسے صحرا در صحرا، قطار در قطار وغیرہ۔
"یہ حصہ جو دراصل ایک طرح کا دالان در دالان اور دلان تھا بہت وسیع اور کشادہ تھا۔"
( ١٩٤٦ء، آگ، ٢٦ )
٣ - (کثرت یا ہجوم کے موقع پر) پریا بالا کے معنوں میں جیسے سود در سود۔ (ماخوذ : نوراللغات)
٤ - (قلت یا کمی کے اظہار کے لیے) تحت، ذیلی یا طفیلی، جیسے : اجارہ دار اجارہ۔
"حلقۂ اثر وسیع نہیں محدود در محدود تھا۔"
( ١٩٦٤ء، مقاماتِ ناصری، ١٤ )