صحیح العقل

( صَحِیُح الْعَقْل )
{ صَحی + حُل (اغیر ملفوظ) + عَقْل }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'صحیح' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'عقل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - درست دماغ والا، عقل مند، ذی ہوش۔
"یہ خیالات دل میں جاگزیں ہوں تو ایک صحیح العقل . آدمی اشتباہ و اعتراض کا نام بھی نہیں لے سکتا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٨:١ )