زیرک

( زِیرَک )
{ زِی + رَک }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دانشمند، دانا، عقلمند، ہوشیار، تیزفہم۔
"انتظار میں بیٹھی تھی وہ بڑی زیرک اور غمگسار طبیعت کی لڑکی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٤٥ )
  • acute
  • shrewd
  • sharp
  • quick
  • smart
  • quick in understanding
  • ingenious
  • intelligent
  • sagacious
  • penetrating