زخمی

( زَخْمی )
{ زَخ + می }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زخم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر زخمی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - وہ جس کے زخم لگا ہو، چوٹ کھایا ہوا، خستہ، مجروح۔
"وہ ایک ایک نئے اور پرانے زخمی کسان کی آواز پہچان رہے تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٨٩ )
٢ - زخم خوردہ، ستایا ہوا، بے چین کیا ہوا، (مجازاً) والد و شیدا۔
 کوئی ذرا امید سے پوچھے اس کو آخر کیا دکھ ہے ساتھ لئے کچھ زخمی نیندیں رات گئے گھر آتا ہے      ( ١٩٧٣ء، دریا آخر دریا ہے، ٣٠ )
  • wounded
  • hurt;  slain
  • killed by a wound;  a wounded person