اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گٹھلی۔
ہے خرما کا یہ خستہ یا ہے گندم سمن کے برگ پر آہو رکھا سم
( ١٧٧٤ء، تصویر جاناں، ٤٤ )
٢ - خوبانی کی گری، بادام کی گِری۔ (جامع اللغات)
٣ - آم کی گٹھلی کے اندر سے نکالی ہوئی گِری جو دوا کے طو پر بھی مستعمل ہے۔
"بعض لوگ آم کو شکم سیر ہو کر کھاتے ہیں اور اس کے بعد آم کے خستے کو دودھ میں ملا کر پی جاتے ہیں جس سے آم جلد ہضم ہو جاتا ہے"
( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١، ١٣١:١ )
٤ - پھٹا پرانا ہونا (کپڑے وغیرہ کا)؛ کمزور ہونا۔
"ایک مسکین صورت جوان منگول خستہ شلوار پہنے دروازے میں کھڑا ہے"
( ١٩٧٩ء، کوہ دماوند، ١٤٢ )
٥ - [ ادبیات - کنایتا ] بے معنی، معیار سے گِرا ہوا۔
معانی زخم خوردہ، لفظ ٹکڑے، بندس ابتر دل عاشق کی صورت شعر اپنا خستہ ہوتا ہے
( ١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٢١٨ )
٦ - ایک بہت پتلی انتہائی بُھربُھری پوری جو لکھنو اور اطراف میں بہت دستیاب ہے۔
"اچھا مذاق ہے کہ اور لوگ سموسے اور خستے اڑائیں اور مجھے مونگ کی کچھڑی دی جاوئے"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢٦١:١ )