باعث

( باعِث )
{ با + عِث }
( عربی )

تفصیلات


بعث  باعِث

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے اسم فاعل مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٥٢ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : باعِثِیْن [با + عِثِیْن]
جمع غیر ندائی   : باعِثوں [با + عِثوں (و مجہول)]
١ - وجہ، سبب، علت (جو کسی کام پر ابھارنے یا اکسانے کا محرک ہو)۔
 وطن اور اس کی روایات پہ جس سے حرف آئے باعث ننگ ہے وہ شیوۂ فریاد مجھے      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٤٤٢ )
٢ - خداوند عالم کا اسم صفاتی : ایجاد کرنے والا، پیدا کرنے والا۔
 غم میں دل شاد ہے اے کون و مکاں کے باعث تجھ سے فریاد ہے اے کون و مکاں کے باعث      ( ١٨٧٧ء، انور، دیوان، ٤٣ )
  • occasion
  • cause
  • reason
  • motive
  • incentive;  subject
  • author