"میں نے اپنے اس مجموعہ کا نام سمندر ایک تو اس نظم کی وجہ سے رکھا ہے اور دوسرا سبب یہ ہے کہ اکثر نظمیں . ساحلوں پر بیٹھ کر تحریر کی ہیں"
( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٣ )
٢ - واسطہ، وسیلہ، ذریعہ۔
"اس دائم الوجود صفر کو سبب کہنے کے کوئی معنی نہیں پیدا ہوتے جب تک سبب موجود نہ ہو"
( ١٩٧٤ء، رباعبات امجد، ٧:٢ )
٣ - غرض وغایت۔
"دیباچہ مشتمل پر حمد و نعت و مدح ولی نعمت و سبب تالیف۔"
( ١٨٧٢ء، محامد خاتم النبین،١ )
٤ - دلیل، حجت۔
"احمد شاہ کو اس ملک پر حملہ کرنے کے لیے یہ خاصا سبب ہاتھ آگیا تھا"
( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٧٤:٤ )
٥ - [ عروض ] دو حرفی کلمہ جس کا ایک حرف ساکن ہو۔
"اصلاح عروض میں کلمہ دو حرفی کو سبب کہتے ہیں"
( ١٩٣٩ء، میزان سخن، ٣١ )
٦ - رسی، رسن، ڈوری۔
"سبب" کیا ہے? عربی میں اس کے معنی رسی اور ڈوری کے ہیں"
( ١٩٨٧ء، سید سیلمان ندوی، ٧٤ )
٧ - جوڑ، پیوند، چیز بست۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)