راقم

( راقِم )
{ را + قِم }
( عربی )

تفصیلات


رقم  رَقْم  راقِم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں کلیاتِ قلی قطب شاہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - لکھنے والا، تحریر کرنے والا۔
"زیردستخطی | راقم حسبِ ہدایت یوں گزارش کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٦ )
٢ - نقش و نگار بنانے والا، مزین کرنے والا۔
 راقم نے جن لبوں کو جواہر رقم کیا اس لعلِ لب پہ سنگ لگائے ستم کیا      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤٥٢:٢ )
  • مُحَرَّر
  • نَوِیسَنْدَہ
  • رائِٹر
  • لیکَھک
  • one who writes
  • writer