راندہ

( رانْدَہ )
{ راں + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


راندن  رانْدَہ

فارسی زبان کے مصدر 'راندن' سے مشتق صیغہ حالی تمام 'راندہ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٠ء کو "کلیات بے خود" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - نکالا ہوا، مردود، ملعون، خارج۔
"اردو بہت بدنصیب ہے گھر میں درماندہ اور باہر راندہ۔"      ( ١٩٥٣ء، مکتوبات عبدالحق، ٣٩٥ )