صفت ذاتی ( واحد )
١ - حرام کیا گیا، باز رکھا گیا، منع کی گیا، ممنوع، روکا گیا۔ (جامع اللغات؛ مہذب اللغات)۔
٢ - پاک، معصوم، بے گناہ۔
خطا سے مبرا و محروم ہیں گناہوں سے یہ لوگ معصوم ہیں
( ١٨٣٠ء، تقویۃ الایمان، ٣٦٢ )
٣ - بے بہرہ، نامراد، ناکام نیز مایوس، ناامید، بے نصیب، بدبخت، ابھاگی۔
"ایک کثیر آبادی بجلی کی روشنی، پینے کے صاف پانی اور دوا علاج کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔"
( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ١١ )
٤ - انکار یا منع کیا ہوا، نامنظور کردہ (تحفہ، کامیابی وغیرہ)؛ خارج کیا گیا، باہر کیا ہوا (حمایت وغیرہ سے) جسے لوٹا گیا ہو، جس سے زندگی کا سہارا چھینا گیا ہو؛ بدقسمت، بدنصیب؛ غریب محتاج، جو کچھ کمانے کے قابل نہ ہو۔ (پلیٹس)