سجاوٹ

( سَجاوَٹ )
{ سَجا + وَٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سَجانا  سَجاوَٹ

سنسکرت زبان سے ماخوذ اردو مصدر 'سجانا' سے مشتق حاصل مصدر 'سجاوٹ'بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سَجاوَٹیں [سَجا + وَٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : سَجاوَٹوں [سَجا + وَٹوں (و مجہول)]
١ - آرایش، آراستگی، سج دھج، بناؤ سنگھار۔
"بارہ دری کی سجاوٹ کیا بیان کروں، قلعے کے دربار بھی دیکھے ہیں مگر اس جیسا آج تک نظر سے نہیں گزرا۔"      ( ١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٢١٣ )
  • preparation
  • arrangement
  • order;  adorning
  • decoration
  • ornament;  contrivance