صفت ذاتی ( واحد )
١ - پختہ کی ضد، کچا۔
"مونگ و مسور کا آٹا ہموزن حسب ضرورت لے کر ایک رخی روٹی پکائیں جانب خام روغن گل چپڑ دیں۔"
( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ١٤ )
٢ - ادھ کچرا، آدھ پکا آدکچا (کھانا)۔
جتے چار پایاں بی گیے تھے تمام کھاتے تھے تمام شکری اسکوں خام
( ١٦٤٩ء، خاور نامہ، ١٥١ )
٣ - [ طب ] جسم کا وہ مواد جو پکا نہ ہو۔
"ایسا مادہ جو ہر شریان میں نفوذ کر جائے، جو کہیں پر متعفن ہو کہیں پر خام ہو اور کہیں نغج یافتہ۔"
( ١٩٣٤ء، رسالہ نبض، ٦٧ )
٤ - زرعی یا معدنی پیداوار جو اپنی اصلی حالت میں ہو۔
"تانبے کی خام دھات کو صاف کرنے کے لیے، خاص علاقے جرمنی، فرانس اور بلجیم ہیں۔"
( ١٩٦٠ء، دھاتوں کی کہانی، ٩٥ )
٥ - خالص، کھرا (جیسے عنبر خام، سیم خام) انور اللغات؛ جامع اللغات فرہنگ آصفیہ)۔
٦ - جس کی تولید کی صفت مکمل نہ ہوئی ہو (بیضہ وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
"ہر ایک بیض دان. مقامی دبازت سے بنتا ہے. اور اس میں خام یا کچے بیضوں کا ملا ہوا مجموعہ ہوتا ہے۔"
( ١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات (ترجمہ) ٢٤١ )
٧ - پودا، کمزور۔
آرزو فریب تسلی رفوئے خام آئی ہنسی جو زخم کو ٹانکا اورھڑ گیا
( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٥١ )
٨ - ناقص، غلط۔
دل کو بہلاتے ہو کیا کیا آرزوے خام سے امر ناممکن میں گویا رنگ امکاں دیکھ کر
( ١٩٥٧ء، یاس و یگانہ، گنجینہ، ٣٥ )
٩ - ناتجربہ کار، اناڑی، ناواقف۔
"علماء اور حکمائے فلاسفہ خوب اس علم حروف سے ماہر تھے. جو علم نجوم سے ماہر نہ ہوگا وہ اس علم میں خام رہے گا۔"
( ١٩٥١ء، مفتاح الجفر، ٧ )
١٠ - مٹی گارے سے بنی ہوئی غیرپختہ (عمارت وغیرہ کے لیے مستعمل) ہے۔
"احاطے کی چار دیواری خام بن گئی ہے۔"
( ١٨٩٠ء، مکاتیب امیر مینائی، ٣٠٩ )
١١ - [ کاشتکاری ] وہ کھیت یا زرعی علاقہ جو مال گزاری بقایا رہنے سے سرکاری قبضے اور نگرانی میں آجاتا ہے۔
"مالک باغ کو ایسی جنس کی طیاری پر پچاس روپیہ بیگہ خام کی آمدنی ہو جاتی ہے۔"
( ١٩٠٣ء، باغبان، ١١ )
١٢ - [ قانون ] وہ بیان یا معاہدہ وغیرہ جو زبانی ہو یا رسوم کے مطابق مقررہ کاغذ یا دستاویز وغیرہ پر نہ ہو اور جس کی توثیق نہ ہوئی ہو۔
"آپ کا مزار تحصیل بلاسپور ریاست رام پور میں نور شاہ کے تکیے میں بموجب وصیت خام موجود ہے۔"
( ١٩٢٩ء، تذکرہ کاملان رام پور، ٢٣٧ )
١٣ - [ چمڑا ] ناپختہ؛ کچا چمڑا؛ کم چھوٹا (وزن۔ماپ) (نور اللغات؛ فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)۔