١ - ڈانٹنے یا جھڑکنے کا عمل، سرزنش، ملامت، ڈانٹ پھٹکار۔
"وہ زجر و سرزنش کو سزا کا آخری درجہ سمجھتے تھے۔"
( ١٩٣٨ء، تذکرۂ وقار، ٢٧ )
٢ - فال نکالنے، پیشگوئی کرنے یا شگون لینے کا عمل (خاص طور سے پرندے اڑانے کے ذریعے کہ اگر وہ دائیں طرف سے اڑے تو نیک شگون سمجھا جائے گا اور بائیں طرف سے اڑے تو بد)۔
"قیاس، زجر، فال، کہانت، فراست، نجوم اور خواب سب سے ہم نے اس کو معلوم کر لیا ہے۔"
( حکمائے اسلام، ١٩٥٣ء، ٣٠٠:١ )