دوسری

( دُوسْری )
{ دُوس + ری }
( پراکرت )

تفصیلات


دُوسْرا  دُوسْری

پراکرت زبان سے ماخوذ صفت عددی 'دوسرا' کی 'ا' حذف کر کے 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دوسرا کی تانیث، ایک کے بعد کی۔
"وہ بھوکا دوسری روٹی کھا کر بھی وہاں سے نہ ہٹا۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤ )
٢ - اور، دیگر۔
 خورشید و ماہ ہو نہیں سکتے ترا جواب یہ بات دوسری ہے کہ ہیں آسمان پر      ( ١٩١٠ء، تاج سخن، ٧٨ )
  • Second
  • another
  • other
  • next
  • follouring