مبارزت

( مُبارَزَت )
{ مُبا + رَزَت }
( عربی )

تفصیلات


برز  مُبارِز  مُبارَزَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مقابلے یا لڑائی کے لیے صف سے باہر آنا، لڑائی، جنگ۔
"عوام نے اغیار کی اس دعوتِ مبارزت کو قبول کر لیا۔"      ( ١٩٨٣ء، خطباتِ محمود، ٨٩ )