مستطیل

( مُسْتَطِیل )
{ مُس + تَطِیل }
( عربی )

تفصیلات


طول  طَوِیل  مُسْتَطِیل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُسْتَطِیلیں [مُس + تَطِی + لیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُسْتَطِیلوں [مُس + تَطی + لوں (و مجہول)]
١ - [ ہندسہ ]  چار ضلعوں کی شکل جس کے چاروں زاویے قائمہ ہوں اور مقابل کے دو دو ضلعے برابر اور متوازی ہوں۔
"سامنے شکل میں ایک مستطیل "الف ب ج د" دکھائی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٤ )
٢ - [ مجازا ]  دراز، طویل۔
"اس کھاد کو محفوظ کرنے کے لیے جو گڑھے کھودے جائیں وہ مستطیل ہوں۔"      ( ١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٧٩ )