کٹ

( کَٹ )
{ کَٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Cut  کَٹ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے (ماخذ زبان میں بطور فعل بھی مستعمل ہے)۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کَٹْس [کَٹْس]
١ - کٹائی، کاٹ؛ قطع؛ تراش (عموماً) مرکبات میں مستعمل۔
"بیگم انور آئی تو اُسے نئے کٹ کا سوٹ پہنے دیکھ کر اطمینان ہوا۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٧٣ )
٢ - وضع، طرز۔
"فرنچ کٹ کی ڈاڑھی نے اس کی شخصیت کو خاصہ بارعب بنا دیا تھا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا ور اندھیرا، ٢٢٥ )
٣ - [ کرکٹ ]  بوجا، اوپر سے نیچے آتی ہوئی گیند کو زمین پر گرنے یا کسی چیز پر لگنے سے پہلے دونوں ہاتھوں سے دبوچ لینا، ترچھے بلے سے ضرب لگانا۔
"کرکٹ یا ٹینس میں گیند کو کٹ کرنے کی اصطلاح عام ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٠٤ )
٤ - ضرب، زخم۔
"کٹ (Cut) بول چال میں کئی معنوں میں آتا ہے جیسے (١) ضرب . زخم۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٠٤ )