١ - ایک گرہ دار اندر سے بیشتر کھوکھلی اور ریشہ دار لکڑی کا اونچا جنگلی درخت؛ اس درخت کی لکڑی جو عموماً چھپروں اور ہلکی قسم کی چارپائیوں کی پٹیوں اور سیروں میں استعمال ہوتی ہے۔
"ان جنگلات میں - بید اور بھانس بھی - بلند ہوتے ہیں۔"
( ١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ١٤ )
٢ - تقریباً سوا تین گز کا آلۂ پیمائش جس سے زمین اور دریا کی گہرائی وغیرہ ناپتے ہیں۔
"جنگل کی ٹیڑھی بانس ڈیڑھ اونچی پھر پھراتی ہوئی بول رہی تھی۔"
( ١٩٤٤ء، رفیق حسین، گوری ہو گوری، ١٣١ )
٣ - ریڑھ کی ہڈی۔ (شبد ساگر، 3433:7)
"سردی بانس پشت کے اوپر سے نیچے ہو کر گرمی معلوم ہوتی ہے۔"
( ١٨٦٠ء، نسخۂ عمل طب )