١ - بحث اٹھانا
بحث و تکرار کا سلسلہ شروع کرنا، کسی موضوع کو زیربحث لانا۔"بعض حضرات کی رائے ہے کہ شاعری. کے متعلق یہ بحث اٹھانا ہی نہیں چاہیے"
( ١٩٦٢ء، میزان، ٣٦۔ )
٢ - بحث چھڑنا
ذکر چلنا، بحث و تکرار شروع کرنا۔ ادھر تھی لرزش صبہا ادھر خرام نگار نرالی بحث چھڑی تھی نیا مقابلہ تھا
( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٤٥۔ )
٣ - بخت الٹنا
قسمت بگڑ جانا۔ بخت الٹا تری قسمت میں برائی آئی بے خبر شیر کے قبضے میں ترائی آئی
( ١٩١١ء، برجیس، مرثیہ، ٩۔ )
٤ - بخت جاگنا
قسمت چمکانا، نصیبہ اوج پر آنا۔ آپ اب شمع سحر بڑھ کے گلے ملتی ہے بخت جاگا ہے بڑی دیر میں پروانے کا
( ١٩٢٧ء، آیات وجدانی، ١٣٢۔ )