١ - صَبْر کرنا
ناامید ہونا، مایوس ہونا، ترک کرنا۔ میرے پہلو سے نہ قاتل تیر کھینچ تیر کو اب صبر کر شمشیر کھینچ
( ١٩١٥ء، جان سخن، ٥٨ )
برداشت کرنا، جورو ستم سہنا، مصیبت کی شکایت نہ کرنا۔"اور تجھ سے پہلے انبیاء بھی جھٹلائے گئے تو انہوں نے اپنی تکذیب پر صبر کیا۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢١:٣ )
قناعت کرنا، اکتفا کرنا، غنیمت جاننا۔ غم فرقت میں غم کھا کر ہی اپنا پیٹ بھرتے ہیں جو کچھ ملتا ہے ہم کو ہم اسی پر صبر کرتے ہیں
( ١٩٣٦ء، شعاع مہر، نار این پرشاد ورما، ٢١٧ )
کسی کام میں توقف کرنا، تامل کرنا۔ (مہذب اللغات)