صفت ذاتی
١ - جو اپنی جگہ سے نہ ہلے، غیر متزلزل، قائم، ایک جگہ ٹھہرا ہوا، ثابت قدم، مستحکم
"اس کے خیالات کی بنیاد اٹل . ہے۔"
( ١٩٣٩ء، تمغہ شیطانی، ٦٣ )
٢ - اپنی بات سے نہ پھرنے والا، کسی بات پر جم جانے والا۔
"وہ اپنے اصول پر اس قدر اٹل ہیں کہ اب اگر میں . کوئی لفظ بھی زبان سے نکالوں تو . میرے خون کے پیاسے ہو جائیں گے۔"
( ١٩٢٠ء، عزیزۂ مصر، ٦٠ )
٣ - جو نہ مٹے، برقرار، سدا رہنے والا۔
"وہاں کے ثواب مستقل اور عذاب اٹل ہیں۔"
٤ - جسے ٹالا نہ جا سکے، ضروری، یقینی، قطعی، ناگزیر۔
"انجمن کے اندر سے کوئی ایسی قوت نہیں نکل سکتی . جس میں سے رگڑ نے اپنی اٹل کٹوتی نہ کاٹ لی ہو۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٧ )