ثابت قدم

( ثابِت قَدَم )
{ ثا + بِت + قَدَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ثابت' اور اسم 'قدم' کے ملنے سے مرکب توصیفی 'ثابت قدم' اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٩١ء میں 'جانم' کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اپنے نظریے اصول یا ماقم پر مضبوطی کے ساتھ برقرار رہنے والا، استقلال یا استحکام کے ساتھ قائم رہنے والا، عہد پر قائم۔
"مجھے مرنے پر ثابت قدم دیکھ کر خدا نے اس کے دل میں رحم ڈالا۔"      ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٢٠٧ )
٢ - باحوصلہ، پرہمت؛ پختہ عزم و ارادہ۔
 تمنا ہے جب تک رہے دم میں دم طلب میں رہوں تیری ثابت قدم      ( ١٩١١ء، کلیات اسمٰعیل، ١٥ )
  • firm
  • immovable
  • stable
  • steady
  • steadfast;  permanent
  • constant;  resolute
  • determined
  • persevering