تام

( تام )
{ تام }
( عربی )

تفصیلات


تمم  تام

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب از مضاعف سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو احمد کی 'بیاض قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پورا، کامل، تمام، کل۔
 گو قلت عمل ہے ایمان بے خلل ہے ناقص ہوں میں مگر ہے مقصود تام میرا      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢ )
٢ - [ منطق ]  حد (تعریف) کی ایک قسم۔
'قول شارح کے لیے ضرور ہے کہ وہ حد تام یا حد ناقص یا رسم تام یا رسم ناقص ان چار قسموں میں سے ایک قسم کا ہو۔"      ( ١٨٧١ء، مبادی الحکمۃ )