تبدل

( تَبَدُّل )
{ تَبَد + دُل }
( عربی )

تفصیلات


بدل  بَدَل  تَبَدُّل

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو 'دیوان فدا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع   : تَبَدُّلات [تَبَد + دُلات]
١ - تبدیلی، بدل جانے کی کیفیت۔
'تورات اور انجیل ہمیشہ تغیر و تبدل کے مختلف قالب بدلتی رہیں۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٦٦:١ )