پرائیویٹ

( پِرائِیویٹ )
{ پِرا + ای + ویٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نج کا۔ ،خانگی، ذاتی، جو غیر سے متعلق نہ ہو، غیر سرکاری۔
"پبلک اور پرائیویٹ دونوں قسم کے ترددات. گھیرے ہوئے ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، خطوط اکبر، ٤٩ )
٢ - جو کسی سرکاری یا ملکی ادارے سے وابستہ نہ ہو۔
"دشمن کے ملک کا پرائیویٹ آدمی بھی جو جنگ سے سروکار نہ رکھتا ہو، اس تکلیف کا سزا وار ہے۔"      ( ١٩١٢ء، تحقیق الجہاد، ٤١ )
  • Private