تجویز

( تَجْوِیز )
{ تَج + وِیز }
( عربی )

تفصیلات


جوز  تَجْوِیز

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل اجوف واوی سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو 'کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَجْوِیزیں [تَج + وی + زیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : تَجْوِیزوں [تَج + وی + زوں (و مجہول)]
١ - رائے، تدبیر، رائے دینا، تدبیر کرنا۔
'یہ بھی تجویز کی کہ ہمیشہ پہلے چند ورق کے پروف چھپوا کر ملک کے مختلف صوبوں میں بھیجا جایا کریں۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٦ )
٢ - تصفیہ، معاملہ، بات۔
'رومیوں کی طرف جس فوج کا بھیجنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز کیا تھا اس کی سرداری - تفویض فرمائی تھی۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٧٦:٢ )
٣ - راہ نکالنا، کوئی صورت پیدا کرنا۔
'راجہ کی جان اور پدمنی کی آبرو بچانے کی یہ تجویز نکالی۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ، ١١١ )
٤ - قرارداد، رزولیوشن۔
'تہنیت و تعزیت کی رسمی تجویزوں کے بعد مولانا نے یہ تجویز پیش کی۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٥٠١ )
٥ - [ قانون ] فیصلہ، وہ کارروائی جو تجویز قرارداد جرم کے بعد عمل میں آئے، حاکم کی رائے، غور و فکر سے کوئی امر رائے یا فیصلہ مقرر یا قایم کرنا۔
'تجویز سے وہ بیان حاکم عدالت کا مراد ہے جس میں کسی ڈگری یا حکم وجوہ ہوں۔"    ( ١٩٠٨ء، مجموعۂ ضابطۂ دیوانی، ٥ )
٦ - فیصلہ کرنا، طے کرنا، (مقدمہ کی) سماعت کرنا۔
'میری خوشی تو یہ تھی کہ وہ مقدمہ آپ تجویز کرتے۔"    ( ١٨٦٧ء، غالب کی نادر تحریریں، ١٤١ )
٧ - [ طب۔ ]  طبیب کا اپنی رائے کے مطابق بیماری کے علاج کے لیے دوائیں مقرر کرنے اور استعمال کا طریقہ متعین کرنے کا عمل۔
 تشخیص بھی غلط تری تجویز بھی طبیب نادان کیا دوا ہے تری کیا مرا مرض      ( ١٩١٢ء، نغمۂ جگر دوز، ٤٩ )
٨ - سمجھنا۔
'ہم نے آپ کو اپنے سے بہتر تجویز کر کے مقدمے کی پیروی کے واسطے تکلیف دی تھی۔"      ( ١٨٦٦ء، انشائے بہار بے خزاں، ٤١ )
٩ - دریافت، تحقیق، تفتیش۔
'آفتاب بنسبت زمین کے دس لاکھ چاند سے بھی زیادہ بڑا ہے اور اسی واسطے اس بات کو تجویز کرنا کہ وہ گرد زمین کے پھرنا نامناسب ہے۔"      ( ١٨٣٣ء، مفتاح الافلاک، ٣٢ )
١٠ - فضل کی پختگی پر اس کے تخمینۂ قیمت سے معاملہ ٹھہرانا یا مقرر کرنا۔
'تفصیل اقسام یعنی اول اور دوم اور سوئم اور پیداوار اوسکا تجویز اور تخمینہ اور مقدار اراضی - ارسال کرو۔"      ( ١٨٤٩ء )
  • permitting
  • allowing;  approving;  permission;  approbation;  inquiring into
  • examining
  • considering;  inquiry
  • investigation
  • consideration
  • deliberation;  view
  • opinion
  • judgment;  estimate;  resolution
  • determination;  trial;  decision
  • judgment
  • sentence;  contrivance
  • scheme
  • plan
  • device