اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - دقیقے یا منٹ کا ساٹھواں حصہ، ثانیہ یا سیکنڈ کے برابر وقت، دس چھن۔
'ہر ایک دقیقے کے ساتھ ساٹھ قسم کیا اس کو ثانیہ قرار دیا کہ ہندی میں پل کہتے ہیں۔"
( ١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٦٢:١ )
٢ - چوبیس سیکنڈ کا وقفہ۔ (پلیٹس)۔
"ایک گھنٹے میں ساڑھے تین ہزار آدمی کے قریب دنیا میں مرتے ہیں، یعنی ہر ایک پَل میں ایک آدمی۔"
( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٧٩ )
٣ - [ مجازا ] وقت کا چھوٹے سے چھوٹا حصّہ، لمحہ، لحظہ، اتنا وقفہ جس میں پلک جھپکتی ہے۔
کوئی پل ایسا نہیں کٹتا کہ جس میں چین ہو دل لگاتے ہی یہ ہم پر کیا قیامت آگئی
( ١٩٠٥ء، داغ، یادگارِ داغ، ١٧٨ )
٤ - ایک وزن جو چار کرش کے برابر ہوتا ہے اور تولے کا سوواں حصہ ہوتا ہے۔
'سولہ تولے کا ایک کرگ اور چہار کرگ کا ایک پل اور سو پل کا ایک تلا - ہوتا ہے۔"
( ١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٦٧:١ )