پلنگ

( پَلَنْگ )
{ پلنگ (ن غنہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


پرینک  پَلَنْگ

سنسکرت میں اسم 'پرینک' سے ماخوذ 'پلنگ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قُطب مُشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پَلَنْگوں [پَلَنْگوں (ن غنہ، و مجہول)]
١ - بیٹھے، سونے اور لیٹنے کے لئے مختلف قسم کے لکڑی لوہے اور بانس کے بنے ہوئے پائے پٹی سیروے والی سادی چارپائی جو بان، نواڑ، ستلی اور آجکل پلاسٹک سے بھی بن لی جاتی ہے اس کے علاوہ عرفِ عام میں فوم کے گدے یا اسپرنگ والی مُسہری نما چارپائی بھی پلنگ ہی کہلاتی ہے۔ امراء رؤسا اور بادشاہوں کے یہاں سونے چاندی کے پلنگ بھی ہوتے ہیں، پلکا، پلگا۔
"وہ اس وقت اسی کمرے کے ایک گوشے میں پلنگ پر دراز تھے۔"      ( ١٩٤٣ء، مکاتیب اقبال (اسد ملتانی)، ١، ٣٤٣:١ )
  • چارْپائی
  • مَسَہْرِی
  • چَھپَّرکَھٹ