پوجا

( پُوجا )
{ پُو + جا }
( سنسکرت )

تفصیلات


پوجا  پُوجا

سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - عبادت، پرستش، پرستش کا طریقہ، (مجازاً) تعظیم و تکریم کے آداب و رسوم۔
 دل میں لیکن دھیان نہیں ہے پوجا کا کچھ گیان نہیں ہے      ( ١٩٣٧ء، آہنگ، ٦٢ )
٢ - نذر، نیاز، بھینٹ (جو دیوی دیوتا پر چڑھائی جائے)۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٣ - [ مجازا ]  خدمت، سیوا، نذرانہ (جو کسی کو مجبوراً دیا جائے)۔
'ان لال پگڑی والوں کی پوجا کرنی پڑتی ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، میدانِ عمل، ٤١ )
  • honour
  • worship
  • respect
  • reverence
  • veneration
  • homage (to superiors)
  • adoration (of the gods);  idol-worship
  • idolatry