جانچا جانا، پرکھا جانا، تجربے یا امتحان کے بعد معلوم ہونا۔ یہاں تک گردش طالع تو آئی آزمائش میں خط تقدیر بھی میری جبیں پر نقش باطل ہے
( ١٧٧٢ء، فغاں، انتخاب، ١٣٧ )
٢ - آزمائش میں ٹھہرنا
امتحان میں پورا اترنا۔ آزمائش میں ٹھہرنے کا سہارا ہو گیا تیر قاتل کا ظفر تکیہ ہمارا ہو گیا
( ١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٤ )