ٹہنی

( ٹَہْنی )
{ ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نی }
( ہندی )

تفصیلات


ٹَہْنا  ٹَہْنی

ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'ٹہنا' کا آخری حرف 'الف' حذف کر کے 'ی' لگانے سے 'ٹہنا' کی تصغیر 'ٹہنی' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ٹَہْنِیاں [ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : ٹَہْنِیوں [ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نِیوں (و مجہول)]
١ - ٹہنا کی تصغیر، چھوٹی شاخ، ڈالی، قلم۔
"ٹہنی اور پتوں کو کاٹتا چھانٹتا رہتا ہے"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٥:١ )
  • a small branch
  • a spray
  • twig