سنسکرت زبان کے لفظ 'چرمن' سے ماخوذ اردو میں 'چام' بنا اور 'ار' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چمار' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور گا ہے بطور صفت بھی مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ہندؤوں کی نیچی ذات کا ایک طبقہ جس کا کام مردار جانور کی کھال اتارنا کھال کمانا کھال رنگنا چمڑا بیچنا جوتا بنانا جوتوں کی مرمت کرنا گانٹھنا اور جوتوں پر پالش کرنا ہے؛ موچی۔
"لوہار، چمار، باربر، دھوبی مستری وغیرہ . مغربی پاکستان کی طرف رینگ رہے تھے"
( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٤٨ )