شودر

( شُودَر )
{ شُو + دَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "درگیش نندنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : شُودَرو [شُو + دَرو]
جمع غیر ندائی   : شُودَروں [شُو + دَروں (و مجول)]
١ - ہندوؤں میں ذات کے لحاظ سے سب سے نچلا (چوتھا طبقہ) یا نچلے طبقے کا آدمی جو کہا جاتا ہے کہ برہما کے پانوں سے پیدا ہوا ہے اور اس کا کام اپنے اونچے تین طبقوں کے لوگوں کی خدمت گزاری ہے، اچھوت۔
"اس سے سلوک بھی شودروں جیسا کیا گیا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، سائنسی انقلاب، ١٥١ )
  • A man of the fourth or servile caste of the Hindus