ٹیلی فون

( ٹیلی فُون )
{ ٹے + لی + فُون }
( انگریزی )

تفصیلات


Telephone  ٹیلیفُون

بنیادی طور پر انگریزی زبان میں مرکب ہے لیکن خاص نام اور استعمال کی وجہ سے عام اسم کے طور پر مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں عربی رسم میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٧٥ء میں "حرف و معنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹیلی فُونْز [ٹے + لی + فُونْز]
جمع غیر ندائی   : ٹیلی فُونوں [ٹے + لی + فُو + نوں (واؤ مجہول)]
١ - تار یا بے تار برقی یا سیٹلائٹ ریڈیائی رابطے کے ذریعے دور سے بات چیت کرنے کا آلہ، اس کے دو حصے ہوتے ہیں ایک آواز وصول کرنے کا دوسرا ترسیل کا۔
"ٹیلی فون کے دو ضروری حصے ٹرانسمیڑ اور رسیور ہیں"      ( ١٩٧٥ء، حرف و معنی، ٢٨ )
  • telephone