ٹیکسی

( ٹَیکسی )
{ ٹَیک (یائے لین) + سی }
( انگریزی )

تفصیلات


Taxi  ٹَیکسی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٤٤ء میں "افسانچے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ٹَیکْسِیاں [ٹَیک (یائے لین) + سِیاں]
جمع غیر ندائی   : ٹَیکْسِیوں [ٹَیک (یائے لین) + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - کرائے پر چلنے والی موٹر کار جس میں عموماً میڑ لگا رہتا ہے جو فاصلے طے کرنے کے ساتھ ساتھ کرایہ بتاتا ہے۔
"ایک ٹیکسی منگا کر شوفر کو حکم دیا: جنرل پوسٹ آفس"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ١٦٦ )
٢ - [ مجازا ]  بدکار عورت، جو پیشہ کرائے۔
"تم کہاں آپھنسے ہو، یہ ٹیکسیاں کرائے پر چلاتا ہے . میں اس وقت کا اس مقامی اصطلاح سے بالکل بے بہرہ تھا"      ( ١٩٧٣ء، جہان دانش، ٢٤٣ )
  • taxi