پیشہ

( پیشَہ )
{ پے + شَہ }
( فارسی )

تفصیلات


پیشہ  پیشَہ

فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : پیشے [پے + شے]
جمع   : پیشے [پے + شے]
جمع غیر ندائی   : پیشوں [پے + شوں (و مجہول)]
١ - ہنر یا فن، روزگار جو کسبِ معاش کا ذریعہ ہو، دھندا، حرفہ، کاروبار، کسب۔
پرتگیزوں کو دیکھو، پیشہ کرتے ہیں اپنا گھر بھرتے ہیں"      ( ١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ١١١ )
٢ - کام، شغل، مشغلہ، عمل۔
 رہتی ہے یہ مستعد ہمیشہ چستی چالاکی اس کا پیشہ      ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٤٠ )
٣ - طوائف پنا، طوائف کا پیشہ اختیار کرنے کی حالت۔
"پہلے تو خیال آیا کہ پوچھے اس نے پیشہ کیوں شروع کیا"      ( ١٩٤٧ء، قیامت ہمر کاب آئے، ٥٦ )
٤ - مذکورہ بالامعنی میں بطور لاحقہ تراکیب میں مستعمل۔
"ایک تو وکالت پیشہ آدمی پھر سیاست پیشہ بھی ہونا چاہتے تھے"      ( ١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک، ٣١ )
  • that which is followed (literally);  vocation
  • profession
  • craft
  • trade
  • business;  custom
  • habit
  • practice;  art
  • skill